0
Saturday 8 Jan 2022 19:03
مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی دوسری برسی

شہید جنرل قاسم سلیمانی نے قدس کی آزادی کو انتہائی قریب کر دیا ہے، زیاد الصغیر

شہید جنرل قاسم سلیمانی نے قدس کی آزادی کو انتہائی قریب کر دیا ہے، زیاد الصغیر
اسلام ٹائمز۔ مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی دوسری برسی کی مناسبت سے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں فلسطینی آزادی کی قومی تحریک (National Liberation Movement) کے سربراہ زیاد الصغیر نے تاکید کی ہے کہ دشمنوں نے جنرل قاسم سلیمانی اور حاج ابومہدی المہندس کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے سوچ رکھا تھا کہ مزاحمتی محاذ کمزور پڑ جائے گا اور فلسطینی جدوجہد ختم ہو جائے گی تاہم ایسا نہیں ہوا۔ یو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے زیاد الصغیر نے کہا کہ گذشتہ ماہ رمضان میں غاصب صہیونی دشمن کے جرائم کے خلاف انجام دیئے جانے والے کامیاب سیف القدس مزاحمتی آپریشن نے ثابت کر دکھایا ہے کہ مزاحمتی محاذ کی طاقت نہ صرف کم نہیں ہوئی بلکہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی فلسطینی مزاحمتی محاذ کے تمام آپریشنوں کی باہمی ہم آہنگی پر بنفس نفیس خود نگرانی کیا کرتے تھے جبکہ ان کی اس مزاحمتی حکمت عملی نے قدس کی آزادی کو اب گذشتہ کسی بھی وقت کی نسبت بہت زیادہ قریب کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ کی فلسطینی آزادی کی جانب یہی پیشرفت تھی جس نے امریکہ و غاصب صیہونی رژیم سمیت تمام دشمنوں کو خوف میں مبتلاء کر دیا تھا کیونکہ تمام فلسطینی مزاحمتی گروہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی جانب سے اختیار کردہ حکمت عملی پر پوری طرح متفق تھے۔
خبر کا کوڈ : 972566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش