0
Saturday 8 Jan 2022 20:18

موجودہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر مہنگائی سے نجات ناممکن ہے، امتیاز شیخ

موجودہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر مہنگائی سے نجات ناممکن ہے، امتیاز شیخ
اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز احمدشیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کیے بغیر مہنگائی سے نجات ناممکن ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں قوم کو مہنگائی،بے روزگاری اور بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔امتیاز شیخ نے کہا کہ نئے سال کے پہلے ہفتے میں مہنگا میں مذید اضافے نے عوام کے اندر رہی سہی سکت کو بھی ختم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ وار مہنگائی 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 20.08 فیصد ہوگئی ہے۔ عوام فاقہ کشی کا شکار ہیں وزیر اعظم معاشی خوشحالی کا جشن منارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 972569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش