0
Saturday 8 Jan 2022 20:24

گلگت بلتستان کرونا سے پاک، مثبت کیسز کی شرح صفر

گلگت بلتستان کرونا سے پاک، مثبت کیسز کی شرح صفر
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کرونا سے پاک ہو گیا۔ مثبت کیسز آنے کی شرح صفر ہو گئی۔ ترجمان وزیر اعلیٰ علی تاج کے مطابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی حکومت کے پہلے سال جو سب سے بڑا چیلنج  درپیش رہا وہ کرونا کی چوتھی شدید لہر کا تھا۔ اس حوالے سے وزیراعلی خالد خورشید کے بروقت اقدامات کی وجہ سے پورے جی بی میں تمام تر متعلقہ محکمے متحرک رہے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا گیا۔ پورا سال معشیت بلخصوص سیاحت کھلا رکھنے کے باوجود کرونا کے پھیلاو روکنے میں حکومت کامیاب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ کرونا میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لئے آکسیجن کی فراہمی اور ادوایات و بستروں کی دستیابی یقینی بنائی گئی۔ کرونا ویکسینیشن کی شرح کے حساب سے گلگت بلتستان ملک کے تمام صوبوں سے آگے رہا اور پورے ملک کے لئے مثال بنا۔ اس کو یقینی بنانے کے لئے ماس ویکسینیشن سینٹرز کا قیام، موبائل ویکسینیشن ٹیموں کی تشکیل اور اہم مقامات پر ویکسی نیشن کے خصوصی اقدامات کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 972571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش