0
Saturday 8 Jan 2022 20:29

بلاول بھٹو زرداری کا مری میں سرد موسم سے سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

بلاول بھٹو زرداری کا مری میں سرد موسم سے سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مری میں سرد موسم سے سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے مری میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ مری میں افسوس ناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے، بہتر ہوتا کہ مری میں سیاحوں کو سنگین صورت حال سے آگاہ کیا جاتا تاکہ ایسا سانحہ رونما نہ ہوتا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتظامیہ سیاحوں کی فی الفور مدد کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 972573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش