QR CodeQR Code

امامیہ چیف سکاوٹ کی ہدایت پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے دستہ مری پہنچ گیا

8 Jan 2022 21:09

امامیہ چیف سکاوٹ غیور نقوی کا کہنا تھا کہ امامیہ سکاوٹس ریسکیو ۱۱۲۲ سمیت دیگر اداروں کی بھی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت امامیہ سکاوٹس کا نصب العین ہے جس کیلئے پاکستان بھر کے امامیہ سکاوٹس ہمہ وقت تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ چیف سکاؤٹ غیور نقوی کا کہنا ہے کہ مری، راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام امامیہ سکاؤٹس برفباری میں پھنسے سیاحوں کی بحالی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کیلئے فوری مری پہنچیں۔ چیف سکاوٹ  کے حکم کے بعد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ذیلی ادارے امامیہ سکاؤٹس برفباری میں پھنسے شہریوں کی فوری امداد کیلئے مری روانہ ہو گئے۔

امامیہ سکاؤٹس برفباری میں پھنسے شہریوں کے فوری انخلاء اور خوراک کی فراہمی کیلئے مری روانہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت زدہ سیاحوں کی ہر ممکن امداد کیلئے حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ غیور نقوی کا کہنا تھا کہ امامیہ سکاوٹس ریسکیو ۱۱۲۲ سمیت دیگر اداروں کی بھی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت امامیہ سکاوٹس کا نصب العین ہے جس کیلئے پاکستان بھر کے امامیہ سکاوٹس ہمہ وقت تیار ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 972580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972580/امامیہ-چیف-سکاوٹ-کی-ہدایت-پر-امدادی-سرگرمیوں-میں-حصہ-لینے-دستہ-مری-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org