0
Saturday 8 Jan 2022 21:14

عوام کو عمران خان کی صورت میں ملک پر یزیدی اور تباہی سرکار نہیں چاہیئے، نثار کھوڑو

عوام کو عمران خان کی صورت میں ملک پر یزیدی اور تباہی سرکار نہیں چاہیئے، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ نے پاکستان بنایا اور سندھ کے لوگ ملک کو بھی بچائیں گے اور ملک کو سنبھال کر بھی دکھائیں گے، پورے ملک کی عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کے وزیراعظم عمران خان کی صورت میں ملک پر یزیدی اور تباھی سرکار نہیں چاہئے۔ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی تباہی سرکار اگر مزید اقتدار میں رہی تو ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ ملک اور عوام کو بحران سے نکالنے کے لیے ملک میں فوری طور پر قبل از وقت شفاف انتخابات کروائے جائیں تاکہ عوام کو بہتر فیصلہ کرنے کا موقع مل سکے،شفاف انتخابات کے نتیجے میں جو جماعت اکثریت حاصل کرے اس جماعت کو حکومت بنانے کا حق حاصل ہو۔
خبر کا کوڈ : 972582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش