0
Saturday 8 Jan 2022 21:32

امریکا میں جمہوریت پوری طرح سے خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہے، جمی کارٹر

امریکا میں جمہوریت پوری طرح سے خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہے، جمی کارٹر
اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر کا انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں جمہوریت ختم ہوسکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت اب پوری طرح سے خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہے جو تشویش کا سبب ہے۔ امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کا ایک سال مکمل ہونے پر اس ملک کے سابق صدر نے امریکا میں جمہوریت کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ جمی کارٹر نے اپنے ایک مقالے میں خبردار کیا کہ امریکا میں جمہوریت بہت تیزی سے خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ نیویارک ٹائمز میں شائع اپنے مقالے میں کارٹر نے لکھا ہے کہ اگر جلدی کوئی قدم نہيں اٹھایا گیا تو امریکا کے اندر داخلی جھڑپیں شروع ہوسکتی ہیں جو ہمارے ہاتھ سے جمہوریت کے نکل جانے کا سبب بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ہم کو اپنے اختلافات کو ختم کرکے منظم ہونا ہوگا۔ جمی کارٹر نے کہا کہ وہ لوگ جو انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرکے اسے مسلسل پھیلا رہے ہیں، وہ درحقیقت آئندہ انتخابات میں اپنی فتح کو یقینی بنانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات امریکی جمہوریت کے لئے شید خطرہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 2020ء کے امریکی انتخابات میں اس ملک کے سابق صدر نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کئے تھے۔ بعد میں ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو کانگریس کی عمارت پر حملے کے لئے بھڑکایا تھا جس کے بارے میں بہت سے ثبوت موجود ہیں، امریکی تاریخ میں کانگریس پر حملے کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 972589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش