QR CodeQR Code

لاہور، تحریک لبیک کی ممبر شپ لینے والے ڈی ایس پی کیخلاف محکمہ کارروائی کا فیصلہ

8 Jan 2022 22:11

آئی جی پنجاب پولیس نے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کی رپورٹ پر ڈی ایس پی ٹریفک صوبہ خان کیخلاف سی ٹی ڈی کو انکوائری کی ہدایت کر دی ہے، سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی سید حسنین حیدر صوبہ خان کی ممبرشپ کے حوالے سے انکوائری کرکے رپورٹ آئی جی کو پیش کریں گے، جس کے بعد ڈی ایس پی کیخلاف ضابطے کی کارروائی ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کی ممبر شپ لینے والے ڈی ایس پی اچھرہ لاہور کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی صوبہ خان کیخلاف سی ٹی ڈی سے انکوائری کروانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے چند روز قبل تنظیم سازی کیلئے مہم چلائی گئی تھی۔ مہم کے دوران ٹریفک پولیس کے اچھرہ سرکل میں تعینات ڈی ایس پی صوبہ خان نے بھی ممبر شپ حاصل کر لی۔ اس عمل کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صوبے خان کو سی ٹی او نے بھی انکوائری رپورٹ میں قصور وارقرار دیا تھا۔ سی ٹی او نے انکوائری کے بعد آئی جی کو محکمانہ کارروائی کیلئے رپورٹ بھجوائی تھی۔ آئی جی نے سی ٹی او کی رپورٹ کے بعد ریگولر انکوائری سی ٹی ڈی کے حوالے کر دی۔ سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی سید حسنین حیدر صوبے خان کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 972594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972594/لاہور-تحریک-لبیک-کی-ممبر-شپ-لینے-والے-ڈی-ایس-پی-کیخلاف-محکمہ-کارروائی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org