QR CodeQR Code

نگر میں اومیکرون کا مشتبہ مریض ہسپتال سے فرار

8 Jan 2022 22:17

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نگر پی ایچ کیو ہسپتال میں ایک مریض زکام و نمونیہ کی شکایت لے کر علاج کیلئے آیا۔ ڈاکٹروں نے کرونا ٹیسٹ لیا تو مثبت آیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مریض میں اومیکرون جیسی علامات ظاہر ہونے پر انہیں آئیسولیشن وارڈ منتقل کیا جہاں سے وہ فرار ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں امیکرون کا مشتبہ مریض ہسپتال سے فرار ہو گیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نگر پی ایچ کیو ہسپتال میں ایک مریض زکام و نمونیہ کی شکایت لے کر علاج کیلئے آیا۔ ڈاکٹروں نے کرونا ٹیسٹ لیا تو مثبت آیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مریض میں اومیکرون جیسی علامات ظاہر ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں آئیسولیشن وارڈ منتقل کرنا چاہا تو مشتبہ مریض ہسپتال سے فرار ہو چکا تھا۔ پی ایچ کیو ہسپتال نگر کے ڈاکٹروں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اومیکرون کے مشتبہ مریض کو ڈھونڈ نکالنے میں مدد کرے، ہسپتال انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ مریض کو بازیاب کرا کر کسی قرنطینہ مرکز منتقل کریں اور مکمل صحتیاب ہونے تک ان کی نگرانی کریں۔ ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مریض میں واقعی اومیکرون وائرس موجود ہے تو یہ مرض پھیل سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 972597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972597/نگر-میں-اومیکرون-کا-مشتبہ-مریض-ہسپتال-سے-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org