0
Saturday 8 Jan 2022 22:24

سانحہ مری پر بزدار حکومت کی غیر سنجیدگی حیران کن ہے، امجد ایڈووکیٹ

سانحہ مری پر بزدار حکومت کی غیر سنجیدگی حیران کن ہے، امجد ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ قائدِ حزبِ اختلاف و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے مری میں برف باری اور سخت سردی کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاح ان دنوں برفانی علاقوں میں سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ اپنے ایک بیان میں قائد حزب اختلاف نے سنگین حالات پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکومتی بے بسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بزدار فوراً مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں، کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ انتہائی حیران کن عمل ہے۔ سرمائی سیاحت کے فروغ سے پہلے حکومت اقدامات اٹھائے، اس طرح سے انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے اور محض تعزیت اور افسوس کرنا حل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں بھی شدید برفباری کے باعث سڑکیں بند ہیں، مگر لوگ سفر کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے دور دراز علاقوں کی سڑکوں کو کھولنے کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ لوگ سفر کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 972603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش