0
Saturday 8 Jan 2022 23:55

بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک

بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر گزشتہ رات ضلع بنوں کے علاقے تھانہ لکی کے حدود امیر وانڈا روڈ پر دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے ٹیم پر اچانک فائرنگ شروع کردی، اور جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ جب کہ دیگر دہشتگرد رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا، اور ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 6 میگزینز اور کافی تعداد میں کارتوس اور 02 بنڈولوئر شناختی کارڈ، نقد رقم، مختلف قسم کے کارڈز، اور ایک عدد بوری برنگ سفید جس میں بارودی مواد دیسی خود ساختہ آئی ای ڈی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کمانڈر ہارون عرف ضرر گنڈا پور گروپ سے ہے، اور ان کی شناخت محمد نصیر عرف نصیر مولوی ولد عمر ایاز سکنہ سالار خیل اور آصف علی ولد صدیق علی سکنہ لکی سے ہوئی، دہشت گرد لکی پولیس موبائل میں ملوث تھے، حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے، جب کہ ایک حملے میں سب انسپکٹر خان بہادر کو شہید کیا گیا تھا، اس کے علاوہ یہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور پولیس موبائل پر حملے میں بھی سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے.
خبر کا کوڈ : 972613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش