QR CodeQR Code

سندھ، اومیکرون کے 30 مزید کیسز سمیت کورونا وائرس کے 757 کیسز کی تصدیق

9 Jan 2022 00:09

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض انتقال نہیں ہوا، اب تک اموات کی تعداد 7،678 ہے، جو کہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اومیکرون ویریئنٹ کے 37 ٹیسٹ کرانے پر مزید 30 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ کورونا وائرس کے 12،961 ٹیسٹ کرانے پر 756 نئے کیسز سامنے آئے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 2 سے 5 جنوری کے درمیان اومیکرون کے 37 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں مزید 30 کیسز سامنے آئے، جس سے مجموعی تعداد 307 ہوگئی، زیادہ تر اومیکرون کے کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں۔ روزانہ کی صورتحال سے متعلق رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض انتقال نہیں ہوا، اب تک اموات کی تعداد 7،678 ہے، جو کہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12،961 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس میں 756 کیسز کا پتہ چلا، جو کہ موجودہ تشخیصی شرح کا 5.8 فیصد ہے۔


خبر کا کوڈ: 972614

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972614/سندھ-اومیکرون-کے-30-مزید-کیسز-سمیت-کورونا-وائرس-757-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org