0
Sunday 9 Jan 2022 00:24

مری میں سیاحوں کی اموات پر علامہ ناصر عباس جعفری کا اظہار افسوس

مری میں سیاحوں کی اموات پر علامہ ناصر عباس جعفری کا اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مری برفباری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامی اداروں سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بڑے انسانی المیے سے بچنے کے لیے مری میں موجود سیاحوں کا بحفاظت انخلاء ازحد ضروری ہیں۔ ملک کے رفاعی ادارے، رضاکاران اور مری کے مقامی افراد مشکل کی اس گھڑی میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔ موسمی حالات کے پیش نظر متعلقہ انتظامی اداروں کو چوکنا رہنے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی قیمتی ترین شے ہے، جسے بچانے کے لیے تمام تر وسائل استعمال ہونے چاہیئے تھے۔ جن علاقوں میں برف باری شدت اختیار کر جاتی ہے، وہاں ہیوی مشینری اور تربیت یافتہ عملے کی مسلسل موجودگی سے نقصانات کے امکانات کو کم کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر زمینی راستوں کے ذریعے امدادی کاموں میں رکاوٹ ہے تو حکومت ہوائی ذرائع استعمال کرنے کے احکامات صادر کرے۔ انہوں نے ایم ڈبلیو ایم رضاکاران کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے تیار رہنے کی بھی تاکید ہے۔
خبر کا کوڈ : 972627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش