QR CodeQR Code

ایتھوپیا کے پناہ گزین کیمپ پر فضائی بمباری، بچوں سمیت 56 افراد ہلاک

9 Jan 2022 01:10

خیال کیا جا رہا ہے کہ حملہ ایتھوپیا کی فوج کی جانب سے حکومت مخالف مسلح باغیوں کو کچلنے کے لیے کیا گیا تاہم رائٹرز کی جانب سے حملے سے متعلق سوال پر ایتھوپیائی فوج کے ترجمان نے جواب دینے سے گریز کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقے تیگرائی کے آئی ڈی پیز کے کیمپ پر فضائی بمباری میں 56 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا میں حکومت مخالف علاقے تیگرائی میں اریٹیریا کی سرحد کے نزدیک پناہ گزین کیمپ پر فضائی بمباری کی گئی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ حملہ ایتھوپیا کی فوج کی جانب سے حکومت مخالف مسلح باغیوں کو کچلنے کے لیے کیا گیا تاہم رائٹرز کی جانب سے حملے سے متعلق سوال پر ایتھوپیائی فوج کے ترجمان نے جواب دینے سے گریز کیا۔ ریسکیو تنظیم کے دو امدادی کارکان نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر رائٹرز کے نمائندے کو بتایا کہ فضائی بمباری میں کم از کم 56 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 7 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایتھوپیا میں حکومت مخالف گڑھ تیگرائی میں مسلح باغی اور افواج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے۔ حال ہی میں حکومت نے تیگرائی سے تعلق رکھنے والے کئی اپوزیشن رہنماؤں کو رہا کرکے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 972638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972638/ایتھوپیا-کے-پناہ-گزین-کیمپ-پر-فضائی-بمباری-بچوں-سمیت-56-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org