QR CodeQR Code

کوئٹہ، سی ٹی ڈی آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 5 فرار

9 Jan 2022 11:44

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ہلاک ہونے والے ایک مطلوب دہشت گرد اصفر سمالانی کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چار سے پانچ دہشت گرد فرار ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی بلوچستان نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ہے۔ جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں سے ایک دہشت گرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے تھی۔ محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی نے مشرقی بائی پاس پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں چھ مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ہلاک ہونے والے ایک مطلوب دہشت گرد اصفر سمالانی کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چار سے پانچ دہشت گرد فرار ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 972675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972675/کوئٹہ-سی-ٹی-ڈی-ا-پریشن-6-دہشتگرد-ہلاک-5-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org