0
Sunday 9 Jan 2022 12:00

وفاق بھائی سمجھتا ہے تو بھائیوں جیسے حقوق بھی دے، ایاز پلیجو

وفاق بھائی سمجھتا ہے تو بھائیوں جیسے حقوق بھی دے، ایاز پلیجو
اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک کے سربراہ اور قوم پرست رہنما ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ہم وفاق کے مخالف نہیں لیکن جب بھائی سمجھتے ہو تو بھائیوں جیسے حقوق بھی دیئے جائیں، سندھ کے کرپٹ حکمران سندھ کے بربادی کے ذمہ دار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں ’’دی انٹیلیکچوئل فورم‘‘ کے زیر اہتمام پاکستان اینڈ فیڈرل ازم کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ سے 72 فیصد گیس اور 41 فیصد پیٹرول نکلتا ہے، سندھ کے عوام گیس اور پیٹرول سے محروم ہیں، جبکہ گیس پر پہلا حق سندھ کا ہے، فیصل آباد کو گیس مل رہی ہے، لیکن سندھ میں گیس نہیں ہے، سندھ میں رہنے والے اردو، پٹھان، پنجابی سب سندھی ہیں۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ کراچی کو پانی بھی دریائے سندھ سے آتا ہے، لیکن سندھو دریا میں وفاق پانی نہیں چھوڑ رہا، یہ سمندر ہمارا، کارونجہر کے پہاڑ ہمارے ہیں، اس پر سندھ حکومت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے کرپٹ حکمران سندھ کے بربادی کے ذمہ دار ہیں، نیب کرپشن کا خاتمہ نہیں، بلکہ کرپٹ لوگوں کو پروموٹ کرنے کیلئے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اردو زبان کے مخالف نہیں، لیکن سندھی، پنجابی اور پشتو کو بھی قومی زبان کا درجہ دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 972677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش