QR CodeQR Code

اسرائیلی فوج گزر اوقات کیلئے کوڑا چھانٹنے پر مجبور

9 Jan 2022 12:21

غاصب صیہونی فوج کے کھوکھلے دبدبے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے ویڈیو کلپ میں اسرائیلی فوج کا ایک بارڈر سکیورٹی یونٹ لبنانی سرحد پر کوڑے کے ڈھیر چھانٹتے ہوئے سرکاری گاڑی میں کوڑکباڑ بھرنے میں مصروف نظر آتا ہے جسے بیچ کر وہ اپنی گزر بسر کا انتظام کریگا


اسلام ٹائمز۔ آج صبح سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس نے غاصب صیہونی فوج کے ظاہری دبدبے کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل جانے والے اس ویڈیو کلپ کا تعلق مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) اور لبنان کی مشترکہ سرحد سے ہے جس میں اسرائیلی فوج کا ایک بارڈر سکیورٹی یونٹ کوڑا چھانٹتا نظر آ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو کلپ لبنانی سرحد پر واقع غیرقانونی یہودی بستی شتولا کے قریب بنایا گیا ہے جبکہ اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ کوڑے میں سے پلاسٹک کے سامان، پانی کی بوتلوں، آہنی وسائل اور گتے و کاغذ پر مشتمل کوڑ کباڑ کو جمع کر کے کباڑخانے تک لے جانے کے لئے سرکاری گاڑی استعمال کی جا رہی ہے جس پر ایمرجنسی سگنل بھی مسلسل روشن ہے۔۔!
 


خبر کا کوڈ: 972682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972682/اسرائیلی-فوج-گزر-اوقات-کیلئے-کوڑا-چھانٹنے-پر-مجبور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org