QR CodeQR Code

سانحہ مری کی تحقیقات کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے، پاکستان سنی تحریک

9 Jan 2022 12:26

اپنے ایک بیان میں پی ایس ٹی کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سیاحتی مقام پر ریسکیو کے بہتر انتظامات نہ ہونا سوالیہ نشان ہے، لوگ 20 گھنٹے گرتی برف میں پھنسے رہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاحتی مقام پر ریسکیو کے بہتر انتظامات نہ ہونا سوالیہ نشان ہے، لوگ 20 گھنٹے گرتی برف میں پھنسے رہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں تھا، سانحہ مری کی تحقیقات کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پنجاب حکومت مری میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام ہر چیز پر ٹیکس دے رہے ہیں، جتنا ٹیکس پاکستان کے عوام سے وصول کیا جا رہا ہے، دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہے، ٹیکس دینے کے باوجود ملک کے عوام کو کوئی سہولت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی تعلیم، صحت اور بہتر ماحول بھی عوام کو میسر نہیں، ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو سہولتیں دینے میں ناکام ہو چکے ہیں، عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے گئے اور نہ ہی سہولتیں مہیا کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے حکومت کو میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کرنا ہونگی۔


خبر کا کوڈ: 972683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972683/سانحہ-مری-کی-تحقیقات-کو-فوری-طور-پر-منظر-عام-لایا-جائے-پاکستان-سنی-تحریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org