0
Sunday 9 Jan 2022 17:21

دورانِ عدت نکاح کرنا شرعی لحاظ سے جائز نہیں، ڈاکٹر راغب نعیمی

دورانِ عدت نکاح کرنا شرعی لحاظ سے جائز نہیں، ڈاکٹر راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ دوران عدت نکاح کرنا شرعی لحاظ سے جائز نہیں، عدالت عالیہ کے جج عدت میں ہونیوالے نکاح پر فیصلہ کو واپس لیں، پاکستان میں کوئی بھی قانون اور فیصلہ قرآن و حدیث سے متصادم نہیں ہو سکتا، اگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا تو سپریم جوڈیشل کونسل اس فیصلہ کو واپس لے، کیوں یہ فیصلہ قرآن و حدیث کی نصوص کیخلاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتیان کرام کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ سورئہ بقرہ کی آیت نمبر 228 میں بڑے واضح انداز میں طلاق یافتہ خواتین کو تین حیض کا انتظار کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکم قرآنی کے مطابق خاتون دوران عدت نکاح نہیں کر سکتی۔ اس طرح حدیث رسول میں ہے کہ آپ نے طلاق یافتہ خاتون سے نکاح کرنے والے نکاح کو باطل فرماتے ہوئے اسے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم دیا۔ چاروں فقہی مذاہب میں دوران عدت نکاح کو جائز قرار نہیں دیا گیا، دورانِ عدت نکاح کرنا باطل ہے، اگر کسی نے دورانِ عدت نکاح کر لیا ہو تو اس کو چاہیے کہ فوراً جدائی اختیار کر لے اور عدت مکمل ہو جانے کے بعد دوبارہ نکاح کرے، فقہی معاملات میں عدالت مذہبی مشیران سے مشورہ لازم لیں۔ 
خبر کا کوڈ : 972685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش