QR CodeQR Code

جارح سعودی فوجی اتحاد کا یمنی مواصلاتی مراکز پر وسیع ہوائی حملہ

9 Jan 2022 13:58

جارح سعودی فوجی اتحاد نے آج علی الصبح یمنی صوبوں عمران اور صعدہ میں واقع متعدد مواصلاتی مراکز پر کئی ایک ہوائی حملے کئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے خلاف جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج صبح ہونے والی تازہ مجرمانہ کارروائی میں یمنی مواصلاتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عرب چینل المسیرہ کے مطابق جارح امریکی۔سعودی فوجی اتحاد نے صوبہ عمران کے علاقے قرن الاعجم میں قائم مواصلاتی مراکز و ٹاورز پر 4 مرتبہ ہوائی حملہ کیا جبکہ صوبہ صعدہ کے الصفرہ نامی علاقے میں واقع مواصلاتی مرکز کو 2 مرتبہ بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔ المسیرہ نے بتایا کہ علاوہ ازیں ہفتے کے روز سے بھی شبوہ اور مارب کے متعدد شہر سعودی اتحاد کی سخت بمباری کی زد میں ہیں جہاں اب تک 70 سے زائد مرتبہ حملہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 972689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972689/جارح-سعودی-فوجی-اتحاد-کا-یمنی-مواصلاتی-مراکز-پر-وسیع-ہوائی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org