0
Sunday 9 Jan 2022 14:22

مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے ششماہی امتحانات، پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے ششماہی امتحانات، پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم
اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے زیراہتمام ششماہی امتحانات کا انعقاد ہوا، جس میں مجمع المدارس سے ملحقہ مدارس کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جامعہ عروة الوثقیٰ لاہور میں ایک تقریب کے دوران نتائج کا اعلان کیا گیا اور امتیازی کامیابی حاصل کرنیوالے طلباء کو صدر مجمع المدارس علامہ سید جواد نقوی نے انعامات سے نوازا۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ سے ملحقہ مدارس میں قومی، ملی و عصری تقاضوں کو مدنظر رکھ کر جدید بنیادوں پر نصاب ترتیب دیا گیا ہے، جن میں تفسیر و علوم قرآن، علم الحدیث، اخلاق و تربیت، علم فقہ، علم اصول، علم الکلام، تاریخ، منطق و فلسفہ، عرفان و تصوف، سیاسیات، عمرانیات، نفسیات، اقتصادیات، حقوق و قضا، مدیریت، علم ہیت و نجوم، ادبیات زبان اردو، عربی و فارسی، ادیان و مذاہب، ابلاغیات اور ارشاد و تبلیغ کو شامل کیا گیا ہے۔
 
تحریک بیداری امت مصطفیٰ، جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ مجمع المدارس تعلیم القرآن والحکمہ پاکستان میں ایک تعلیمی انقلاب کی بنیاد بنے گا۔ ہم اپنے معاشرے میں تعلیمی اخلاق کا ارتقاء چاہتے ہیں اور اس پلیٹ فارم سے جس چیز میں پاکستان کے تعلیمی نظام میں اضافہ ہوگا، وہ تعلیمی اخلاق ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دو بنیادی رکن ہیں، جو اس مجمع نے قائم کرنے ہیں، ان میں سے ایک تعلیمی عمل میں تحقیق  کا فروغ ہے اور دوسرا پاکستانی مدارس کے افکار کی تعمیر نو ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس جمود کا شکار ہیں، ہم نے اس جمود کو توڑا ہے، مدارس کو جدید علوم سے آراستہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 972690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش