0
Sunday 9 Jan 2022 18:26

ویانا مذاکرات، معاہدہ ہو چکا؛ فریقین اسکی تصنیف و تالیف میں مشغول ہیں، رأی الیوم کا انکشاف

ویانا مذاکرات، معاہدہ ہو چکا؛ فریقین اسکی تصنیف و تالیف میں مشغول ہیں، رأی الیوم کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ عرب ای مجلے رأی الیوم نے انکشاف کیا ہے کہ ویانا میں جاری مذاکرات کے دوران نہ صرف اتفاق رائے کے رستے میں موجود رکاوٹوں کو دور کر دیا گیا ہے بلکہ ایران اور یورپی ممالک کے درمیان معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔ رأی الیوم نے دعوی کیا کہ ویانا مذاکرات کے نتیجے میں طے پانے والا معاہدہ 2 سالوں پر محیط ہے جس کے آخری مرحلے میں اعتماد سازی کو جگہ دی گئی ہے جس کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے دوران ایران پر عائد کی جانے والی تمام پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔ رأی الیوم نے ایک ایسے وقت میں یہ دعوی کیا ہے کہ جب ویانا میں مذاکرات کے حوالے سے کسی فریق کی جانب سے سرکاری سطح پر اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

عرب ای مجلے نے لکھا کہ جنوبی کوریا کے ڈپٹی وزیر خارجہ چوئیجانگ کان کی جانب سے ویانا میں ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ علی باقری کے ساتھ ہونے والی ملاقات، کہ جس میں ایران کے منجمد اثاثوں کے جاری کئے جانے پر اتفاق حاصل ہوا تھا، درحقیقت امریکہ کے کہنے پر اور اعتماد سازی کے لئے ہی انجام پائی تھی۔ اس اخبار نے لکھا کہ وہ ضمانتیں جن کے بارے ویانا میں اتفاق حاصل ہوا ہے یہ ہیں کہ ایران افزودہ یورینیم کے اپنے ذخائر، سنٹریفیوجز اور یورینیم کی کانیں محفوظ رکھے گا جبکہ ایران نے یہ سب کچھ جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری کے بعد حاصل کیا ہے۔ رأی الیوم کے مطابق طے پانے والے معاہدے کی بنیاد پر یورینیم کے یہ ذخائر روس منتقل کر دیئے جائیں گے جبکہ اگر امریکہ معاہدے سے پھر دستبردار ہوا تو روس ان ذخائر کو ایران کو واپس کر دے گا۔ علاوہ ازیں اس معاہدے سے امریکہ کی دوبارہ دستبرداری کی صورت میں ایران اپنے جوہری پروگرام کو وہیں سے دوبارہ شروع کر سکے گا جہاں اس نے اسے روکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 972720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش