0
Sunday 9 Jan 2022 19:29

مری میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کو 8، 8 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان

مری میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کو 8، 8 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے ورثا کی مالی معاونت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت سانحے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کو 8،8 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ جس کیلئے ایک کروڑ 76 لاکھ روپے کا فنڈ منظور کر لیا گیا۔ جن افراد کو آٹھ، آٹھ لاکھ دیئے جائیں گے۔ ان میں 22 افراد شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں مر ی کو ضلع کا درجہ دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گنجائش سے زیادہ ٹریفک کو آئندہ مری میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔

اجلاس میں مری کے روڈ سٹرکچر کو بہتر بنانے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ مری کی بڑی سڑکوں کیساتھ چھوٹے رابطہ لنک فوری بنانے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مری میں ہونیوالے اجلاس کے فیصلوں، سانحہ مری کی تحقیقات کا بھی باقاعدہ اعلان کرینگے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے گی، جس میں سیکرٹری زراعت سمیت اہم افسران شامل ہوں گے۔ دوسری جانب گزشتہ بارشوں میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کیلئے مجموعی طور پر 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں راجہ بشارت، چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب اور آئی جی پنجاب نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 972727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش