0
Sunday 9 Jan 2022 19:31

امریکی مذاکرات کے ذریعے عراق سے نکلنے والے نہیں، سعد السعدی

امریکی مذاکرات کے ذریعے عراق سے نکلنے والے نہیں، سعد السعدی
اسلام ٹائمز۔ عراق سے انخلاء پر مبنی امریکہ کے سرکاری بیانات کے بعد عراقی حکومت کے ساتھ ملک میں باقی رہنے سے متعلق امریکی فوج کے ترجمان مائلز کاگینز کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے عراقی مزاحمتی تحریک عصائب اہل الحق کے مرکزی رہنماء سعد السعدی نے تاکید کی ہے کہ امریکی فوج مذاکرات کے ذریعے عراق سے نہیں نکلے گی جبکہ اسے عراق سے زبردستی نکال باہر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال ناگزیر ہے۔ عرب ای مجلے المعلومہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سعد السعدی نے کہا کہ عراق اور شمال مشرقی شام میں باقی رہنے سے متعلق معاہدے کے بارے مائلز کاگینز کا بیان، ملک سے امریکی افواج کے عدم انخلاء سے متعلق مزاحمتی محاذ کے موقف کی تائید کرتا ہے جبکہ امریکی فورسز مذاکرات کے ذریعے عراق سے نکلنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے سیاسی و مزاحمتی ہر دو حلقے اس بات پر اتفاق رکھتے ہیں کہ امریکہ کو سمجھانے کا فوجی طاقت کے استعمال کے علاوہ کوئی دوسرا طریقہ موجود نہیں جبکہ عراقی مزاحمتی محاذ نے قابض امریکی فوج کے ساتھ مقابلے کا عزم بالجزم کر رکھا ہے درحالیکہ اس حوالے سے مزاحمت کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 972729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش