0
Sunday 9 Jan 2022 20:38

بھارت، کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 1.5 لاکھ سے تجاوز

بھارت، کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 1.5 لاکھ سے تجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ہر دن کے ساتھ کورونا کا بحران شدید ہوتا جارہا ہے۔ کورونا کی دوسری لہر میں تباہ کاری برداشت کرنے والے ملک میں ایک بار جہاں یومیہ کیسز کی تعداد کم ہو کر 5 ہزار کے قریب رہ گئی تھی، وہیں اب ایک دن میں کورونا کے 1.5 لاکھ مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 159632 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران 40863 مریض شفایاب ہوگئے جبکہ 327 افراد کی جان چلی گئی۔ کورونا کے یومیہ کیسز کے ساتھ ہی کورونا کے فعال معاملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، فی الحال ملک بھر میں 590611 کیسز فعال ہیں۔ مجموعی طور پر 34453603 افراد مکمل طور پر شفایاب ہوچکے ہیں اور 483790 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ملک میں پازیٹوٹی کی شرح 10.21 فیصد پر برقرار ہے۔ وہیں ٹیکہ کاری مہم کے تحت پہلی اور دوسری خوراک کو ملا کر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 151.58 کروڑ کوورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

اس وقت کورونا دنیا کو خوفزدہ کر رہا ہے لیکن نئی تحقیق میں ریاضیاتی ماڈلنگ کی بنیاد پر یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ جنوری کے تیسرے اور چوتھے ہفتوں میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز سب سے زیادہ ہوں گے اور پھر مارچ کے شروع میں کم ہونا شروع ہوجائے گا۔ یہ ریاضیاتی ماڈل ماضی کے انفیکشن، ٹیکہ کاری اور کمزور قوت مدافعت کو بھی مدنظر رکھتا ہے۔ ماضی کے انفیکشن اور ٹیکہ کاری کے باوجود آبادی کا ایک بڑا حصہ اب بھی آسانی سے نئے ویرینٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق وائرس کا آسانی سے شکار ہونے والے لوگوں کی تعداد (یعنی بیمار، بوڑھے اور کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد) کے حوالہ سے الگ الگ اندازوں کی بنیاد پر روزانہ 3 لاکھ، 6 لاکھ یا 10 لاکھ کیس رپورٹ ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 972730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش