0
Sunday 9 Jan 2022 20:39

دہلی والے اگر ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا، اروند کیجریوال

دہلی والے اگر ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا، اروند کیجریوال
اسلام ٹائمز۔ دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں لگانا چاہتے اگر آپ ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا اروند کیجریوال نے کورونا کو شکست دے کر اتوار کو واپس اپنا کام کاج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں لگانا چاہتے اگر آپ ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سمیت پورے ملک میں کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے پھر بھی گھبرانے اور ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن ماسک پہننا اور سماجی دوری بنانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کم سے کم پابندیاں لگائی جائیں، تاکہ لوگوں کا ذریعہ معاش اور روزگار چلتا رہے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ کل ڈی ڈی ایم اے میٹنگ میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

دہلی کے وزیراعلٰی نے کہا کہ پچھلی لہر کے مقابلے اس بار اموات میں بھی کمی آئی ہے اور لوگوں کو اسپتال کم جانا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ روز دہلی میں 20 ہزار کیسز سامنے آئے اور سات مریضوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی، جب کہ تقریباً 1500 بستر بھرے ہوئے ہیں۔ وہیں 7 مئی 2021 کو 20 ہزار معاملے آئے تھے، تب 341 اموات ہوئی تھیں اور 20 ہزار بستر بھر گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ہے وہ ویکسین ضرور لگوالیں۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ مجھے بھی کورونا ہوگیا تھا اور تقریباً سات آٹھ دن تک ہوم آئسولیشن میں رہا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا کی رفتار بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ اس لہر کے دوران مرنے والوں کی تعداد بھی بہت کم ہو رہی ہے اور لوگوں کو اسپتال جانے کی ضرورت بھی کم پڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 972731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش