0
Sunday 9 Jan 2022 22:00

نریندر مودی سیاسی فائدے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، بھوپیش بگھیل

نریندر مودی سیاسی فائدے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، بھوپیش بگھیل
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیراعلٰی بھوپیش بگھیل نے نریندر مودی پر پنجاب کا دورہ منسوخ کرنے اور وہاں کے وزیراعلٰی پر ہوائی اڈے پر کیے گئے تبصرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں تو وہ ملک کی سرحدوں کو کیا محفوظ رکھیں گے۔ بھوپیش بگھیل نے مسلسل تیسرے دن آج دوبارہ نریندر  مودی پر تنقید کرتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس سیاسی پروپیگنڈہ کرکے اس کا فائدہ اٹھانے کی ہمیشہ کوشش کرتے رہتے ہیں، اس کی تازہ مثال پنجاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے جلسہ گاہ میں 70 ہزار کرسیاں لگائی گئی تھیں اور ہجوم 500 کا بھی نہیں تھا، اس لئے جان کے خطر ے کا شگوفہ چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنی سکیورٹی ایجنسیوں پر یقین نہیں ہے، کسانوں پر یقین نہیں ہے تو آخر یقین کس پر ہے۔

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ گزشتہ تین چار دنوں سے اس معاملے کے سلسلے میں جس طرح منصوبہ بند پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور وزیراعلٰی چنی کے پتلے جلائے جا رہے ہیں، اس سب کے پیچھے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلے بھی بی جے پی کی کوئی طاقت نہیں تھی اور کسانوں کی تحریک اور اس میں ہونے والی اموات کے بعد وہ اپنی بچی کھچی بنیاد بھی کھو چکی ہے۔ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ماضی میں بھی وزیر اعظم رہتے ہوئے اندرا جی، راجیو جی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کے ساتھ کچھ ایسے واقعات پیش آئے، لیکن انہوں نے کبھی اس کی تشہیر نہیں کی اور اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کی۔

وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کر کے سیاسی فائدہ اٹھانے کے ریاستی بی جے پی لیڈروں کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر بھوپیش بگھیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے تمام 14 شہروں میں تبدیلی مذہب اور فرقہ پرستی کے زہر کو گھولنے کی سنگھ اور بی جے پی کی پوری کوششوں کے باوجود بھی ریاست کی سبھی 14 کارپوریشنوں میں کانگریس کے قبضے سے انہیں پیغام مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ووٹروں نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ ریاست کے مشہور لیمرو الیفینٹ کوریڈور میں پڑنے والی کوئلے کی کانوں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں 39 کوئلے کی کانیں آگئی ہیں، جس کی وجہ سے اس میں کان کنی کا سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر کوئلہ اس کی وضاحت کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 972735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش