QR CodeQR Code

سانحہ مری پر سلیکٹڈ حکمران کی بے حسی عیاں ہوگئی ہے، وقار مہدی

9 Jan 2022 20:08

ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے باوجود حکومت نے احتیاصی اقدامات نہیں کئے، 22 قیمتی جانوں کے ضیاع کی ذمہ دار عمران خان کی حکومت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے انسپیکشن و انکوائری ٹیم اور پی پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی نے سانحہ مری پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم وطنوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر آج ہر پاکستانی کا دل رنجیدہ اور غمگین ہے۔ وقار مہدی نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔ اپنے بیان میں وقار مہدی نے کہا  کہ المناک سانحے کی ذمہ دار حکومتِ وقت ہے، اتنا بڑا سانحہ رونما ہوگیا لیکن پی ٹی آئی کے وزراء سیاحوں کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ مری پر سلیکٹڈ حکمران کی بے حسی عیاں ہوگئی ہے، عمران خان نے نااہلی، نالائقی، لاپروائی، خودغرضی اور ہٹ دھرمی کے تمام رکارڈ توڑ دیئے۔ وقار مہدی نے کہا کہ آج ہر محب وطن پاکستانی دعائیں مانگ رہا ہے، یااللہ پاکستان کو عمران خان کی شر سے محفوظ رکھ۔ وقار مہدی نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے باوجود حکومت نے احتیاصی اقدامات نہیں کئے، 22 قیمتی جانوں کے ضیاع کی ذمہ دار عمران خان کی حکومت ہے۔


خبر کا کوڈ: 972736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972736/سانحہ-مری-پر-سلیکٹڈ-حکمران-کی-بے-حسی-عیاں-ہوگئی-ہے-وقار-مہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org