0
Sunday 9 Jan 2022 21:32

وومن امپاورمنٹ سے سیاست میں تبدیلی آئیگی، پرینکا گاندھی

وومن امپاورمنٹ سے سیاست میں تبدیلی آئیگی، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے ملک میں تبدیلی کے لئے ’وومن امپاورمنٹ‘ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی وومن امپاورمنٹ کے ساتھ متحد ہو کر تبدیلی کے لئے لڑے گی اور اس کے لئے آواز اٹھائے گی۔ ہفتہ کو فیس بک کے ذریعہ عوام سے بات چیت کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ سماج میں تبدیلی لانے کے لئے خواتین کا کردار اہم ہے اور ان کی پارٹی خواتین کی لڑائی میں پوری طرح ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کی طاقت کا اتحاد ہی ملکی سیاست کو بدل سکتا ہے اور اب خواتین کو متحد ہو کر حقوق کے لئے جدوجہد کرنا ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم خواتین کے ساتھ متحد ہوکر کھڑے ہوں گے، ان کے لئے لڑتے رہیں گے۔ کانگریس پارٹی خواتین کے ساتھ ہے اور کانگریس اس کی قیادت کرتے ہوئے وومن امپاورمنٹ کی جنگ لڑے گی۔

ان کی موجودہ پسندیدہ خاتون سیاستدان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو اپنی پسندیدہ سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو ایک خاتون میں ہونی چاہئیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ان کی پالیسیاں بہت اچھی ہیں اور وہ مسلسل لوگوں سے رابطہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور اپنی دادی اندرا گاندھی کا نام بھی لیا اور کہا کہ اگر ہم پہلے کی بات کریں تو وہ ان کی آئیڈیل ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی سے کسانوں کو انصاف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے اسے اپنی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکھیم پور کھیری واقعہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ کے کردار کی تحقیقات ہونی چاہیئے اور انہیں فوری طور پر برطرف کیا جانا چاہیئے۔ نفرت کی سیاست سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ نفرت کے دور کو تبدیلی کے طوفان سے شکست دی جائے گی اور اب صرف محبت اور بھائی چارے کی سیاست ہی ملک میں تبدیلی لائے گی۔
خبر کا کوڈ : 972737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش