0
Sunday 9 Jan 2022 22:51

سانحہ مری، جاں بحق افراد کیلئے 8 لاکھ روپے امداد کا اعلان شرمناک ہے، شازیہ مری

سانحہ مری، جاں بحق افراد کیلئے 8 لاکھ روپے امداد کا اعلان شرمناک ہے، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ سانحہ مری میں جاں بحق افراد کیلئے 8 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان شرمناک ہے۔ سانحہ مری پر اپنے ردعمل میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نے اپنی اوقات کے مطابق معاوضے کا اعلان کیا، مری میں کئی خاندان اجڑ گئے اور وزیراعظم نیرو کی طرح بانسری بجاتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے چندے پر پلنے والے وزیراعظم سے یہی توقع تھی، عمران خان سانحہ مری کے متاثرین سے ہمدردی کے بجائے ان پر طنز کر رہے ہیں، شہری برف میں زندہ دفن ہوتے رہے اور جوکر وزیر گاڑیاں گنتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 972743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش