QR CodeQR Code

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے پہلے اجلاس عمومی کا انعقاد

9 Jan 2022 23:50

مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید معمر نقوی، سابقہ ڈویژنل صدر ثاقب بنگش، سابقہ ڈویژنل صدر و رکن ذیلی نظارت ضمیر جعفری اور سابقہ ڈویژنل صدر و رکن ذیلی نظارت ثقلین مہدوی شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کا دو روزہ اجلاس عمومی جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور میں منعقد ہوا، اجلاس کے پہلے روز ڈویژنل صدر شوکت شیرازی نے ابتدائی کلمات ادا کئے، اجلاس میں ڈویژنل کابینہ اور یونٹس اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوسرے روز مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید معمر نقوی، سابقہ ڈویژنل صدر ثاقب بنگش، سابقہ ڈویژنل صدر و رکن ذیلی نظارت ضمیر جعفری اور سابقہ ڈویژنل صدر و رکن ذیلی نظارت ثقلین مہدوی شریک ہوئے۔ سال احیائے فکر مہدویت 22-2021 کے پہلی اجلاس عمومی کے آخری دن کی آخری نشست کا باقاعدہ اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 972747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972747/ا-ئی-ایس-او-پشاور-ڈویژن-کے-پہلے-اجلاس-عمومی-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org