QR CodeQR Code

مری میں جن سرکاری افسران و ملازمین نے غفلت ونااہلی کا مظاہرہ کیا ان کی تحقیقات کی جائیں، تنویر الیاس

10 Jan 2022 00:45

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد جموں کشمیر کے سینیئر وزیرکا کہنا تھا کہ مری میں المناک حادثے کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہئیے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہچایا جائے، ہمارے ہاں انسانی حقوق کا درس مسترد کردیا گیا ہے، جن لوگوں نے ناجائز منافع خوری کی اور لوگوں کو مدد فراہم نہیں کی ان کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیئر وزیر آزاد جموں کشمیر سرادر تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ سانحہ مری کے ذمہ داران کا تعین کر کے انہیں کیفر کردار تک پہچایا جائے، ہوٹل مالکان کی لوٹ مار، سرکاری عمارات نہ کھولنے اور وہاں کے سرکاری افسران و ملازمین جنہوں نے غفلت ونااہلی کا مظاہرہ کیا اس حوالے سے بھرپور تحقیقات کی جائیں۔ مہنگائی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں اس پروگرام کا اعلان وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ 2023ء کے الیکشن سے پہلے عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔ آزادکشمیر سمیت دیگر علاقوں میں مزید سیاحتی مراکز کھولنے سے مری کا لوڈ کم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

سردار الیاس تنویر نے مزید کہا کہ کے مری میں المناک حادثے کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہئیے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہچایا جائے۔ ہمارے ہاں انسانی حقوق کا درس مسترد کردیا گیا ہے، جن لوگوں نے ناجائز منافع خوری کی اور لوگوں کو مدد فراہم نہیں کی ان کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے۔ ہوٹل مالکان، سرکاری عمارات نہ کھولنے اور سرکاری ملازمین کی غفلت ونااہلی پر بھی تحقیقات ہونا چاہئیے، ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے بارے میں فیصلے کرتے ہوئے عمران خان نے فراخ دلی کا مظاہرہ کیا یہی وجہ ہے آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی جیت ہوئی ہے۔ صحت کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ جو بھی ذمہ داران ہیں وہ کیفر کردار ادا تک پہنچیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت تمام عوام کو سہولیات فراہم کرے گی۔ پورے ملک کے لئے مری بہت کم استعداد رکھتا ہے۔ کہوٹہ پر نیا مری بنایا جائے گا جس کی اجازت دیدی گئی ہے۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے فنڈز دیئے گئے ہیں جس سے سیاحت کیلئے نئے مواقع پیدا ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 972755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972755/مری-میں-جن-سرکاری-افسران-ملازمین-نے-غفلت-ونااہلی-کا-مظاہرہ-کیا-ان-کی-تحقیقات-جائیں-تنویر-الیاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org