QR CodeQR Code

یوکرین کے مسئلے پر لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، روس نے واضح کردیا

10 Jan 2022 01:11

روسی نائب وزیر خارجہ سرجی ریابکوو نے امریکا کے ساتھ ہونے جارہے مذاکرات سے قبل یہ واضح کردیا ہے کہ روس کی جو شرائط پہلے تھیں وہ نہیں بدلیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ روس نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے دباؤ میں آکر یوکرین تنازعے اور یورپی یونین کا مذاکرات کا حصہ بننے سے متعلق کوئی رعایت نہیں برتے گا۔ رائٹرز کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرجی ریابکوو نے امریکا کے ساتھ ہونے جارہے مذاکرات سے قبل یہ واضح کردیا ہے کہ روس کی جو شرائط پہلے تھیں وہ نہیں بدلیں گی۔ نائب وزیر خارجہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اور نیٹو کی جانب سے امریکا کو ہدایات آرہی ہیں جو کہ مایوس کُن ہے۔ یوکرین کی سرحد سے روس اپنی فوج اس وقت تک نہیں ہٹائے گا جب تک نیٹو کی پیش قدمی نہیں رُکتی اور دوسرا یورپی یونین کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، لہٰذا وہ مذاکرات کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ روس اپنی سیکورٹی کو یقینی بنائے جانے سے متعلق کوئی رعایت نہیں برتے گا۔ مذاکرات سے متعلق وزارت خارجہ نے کہا کہ ابھی کے حالات ہی بتا رہے ہیں کہ مذاکرات حوصلہ افزا نہ ہوں اور ہوسکتا ہے ایک میٹنگ کے بعد ہی اختتام پذیر ہوجائیں۔


خبر کا کوڈ: 972757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972757/یوکرین-کے-مسئلے-پر-لچک-کا-مظاہرہ-نہیں-کیا-جائے-گا-روس-نے-واضح-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org