0
Monday 10 Jan 2022 01:29

منی بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج طلب

منی بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج طلب
اسلام ٹائمز۔ منی بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری روکنے کے لیے متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس پیر کو شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس پیر کو ہوگا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مریم اورنگزیب کے مطابق اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں سہ پہر تین بجے ہوگا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی قائدین، متحدہ اپوزیشن کے اراکین پارلیمان، سینئر قائدین اور رہنما شریک ہوں گے۔ مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ اجلاس میں فنانس بل، فارن فنڈنگ کیس سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہوگی ساتھ ہی قومی اسمبلی میں منی بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے حکمت عملی پر غور ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 972758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش