QR CodeQR Code

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام سندھ کے بلدیاتی ایکٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

10 Jan 2022 02:23

امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کا دور ختم ہونے کو ہے، کراچی بیدار ہوچکا ہے، یہ واحد دھرنا ہے جہاں لوگوں کے مسائل بھی حل کئے جارہے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ سندھ حکومت اور پی پی جو جمہوریت کا راگ الاپتی ہے لیکن عوام کو حقوق دینے سے بھاگتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اہل کراچی کے ایک قدم پر اہل ملتان ان کے ساتھ ہیں بلدیاتی ایکٹ کے نام پر کسی صورت عوامی حقوق کا قتل قابل قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمن کی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کا دور ختم ہونے کو ہے، کراچی بیدار ہوچکا ہے، یہ واحد دھرنا ہے جہاں لوگوں کے مسائل بھی حل کئے جارہے ہیں، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ سندھ حکومت اور پی پی جو جمہوریت کا راگ الاپتی ہے لیکن عوام کو حقوق دینے سے بھاگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے اس کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن اور کارکنان جماعت کی کوشش رنگ لائے گی جس کے نتیجے میں کراچی کو اس کے حقوق میسر آئیں گے۔ جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے کہ جو اس وقت ظالم عوام دشمن اور کرپٹ مافیائز کے خلاف جہاد کر رہی ہے۔ اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ظلم کے نظام کے خلاف ہیں یا ایک اسلامی جمہوری جماعت جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 972773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972773/ملتان-جماعت-اسلامی-کے-زیراہتمام-سندھ-بلدیاتی-ایکٹ-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org