0
Monday 10 Jan 2022 03:37

سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم

سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے سانحہ مری میں جاں بحق افراد کو فی کس 8 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سانحے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ہوا، جس میں صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، کمشنر راولپنڈی اور آئی جی پنجاب نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔ اجلاس میں مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے 17 کروڑ 60 لاکھ روپے منظور کیے گئے جس کے تحت سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام 22 افراد کو فی کس 8 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے فوری مالی معاونت 1 کروڑ 76 لاکھ روپے کا اعلان کردیا گیا۔

گزشتہ روز کی بارشوں میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کیلئے بھی مجموعی طور پر 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں مری کا انتظامی ڈھانچہ فی لفور اپ گریڈ کرنے اور مری کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ مری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو فوری تعینات کرنے اور ٹریفک جام کی وجوہات بننے والی سڑکوں کے چھوٹے لنکس فی لفور تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کیا جائے۔ بعد ازاں اجلاس سانحہ مری کی تحقیقات کے لیے چيف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ظفر نصر اللہ کی سربراہی میں چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی 7 روز میں تحقیقات مکمل کرے گی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 972777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش