QR CodeQR Code

تبلیغی جماعت باقی پاکستان چھوڑ کر مری میں چلّے لگائے، صحافی کی درخواست

10 Jan 2022 20:31

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انور لودھی نے کہا "تبلیغی جماعت والوں سے گزارش ہے کہ وہ باقی پاکستان کو چھوڑ کر ایک سال صرف مری میں چِلّے لگائیں، گھر گھر جا کر وہاں کے باسیوں، دکانداروں، ٹرانسپورٹرز اور ہوٹل مالکان کو سمجھائیں کہ مال و دولت سے زیادہ انسانی زندگیاں اہم ہوتی ہیں، انہیں بتائیں کہ پیسے پر اخلاقی اقدار کو ترجیح ملنی چاہیئے۔"


اسلام ٹائمز۔ ممتاز صحافی اور کالم نگار انور لودھی نے مطالبہ کیا ہے کہ تبلیغی جماعت کے ایک سال تک تمام چِلّے مری میں لگوائے جائیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انور لودھی نے کہا "تبلیغی جماعت والوں سے گزارش ہے کہ وہ باقی پاکستان کو چھوڑ کر ایک سال صرف مری میں چِلّے لگائیں، گھر گھر جا کر وہاں کے باسیوں، دکانداروں، ٹرانسپورٹرز اور ہوٹل مالکان کو سمجھائیں کہ مال و دولت سے زیادہ انسانی زندگیاں اہم ہوتی ہیں، انہیں بتائیں کہ پیسے پر اخلاقی اقدار کو ترجیح ملنی چاہیئے۔"

یاد رہے کہ 8 جنوری کو آنیوالے برفانی طوفان کے باعث مری میں 22 سیاح جان کی بازی ہار گئے تھے۔ بعد ازاں یہ انکشاف ہوا کہ مری کے ہوٹل مالکان اور بعض موقع پرستوں نے انتہائی سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمرے کا ایک رات کا کرایہ 20 سے 50 ہزار روپے، انڈے کا ریٹ 500 روپے جبکہ گاڑی کو دھکا لگانے کے تین سے پانچ ہزار روپے تک وصول کرنا شروع کر دیئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 972807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972807/تبلیغی-جماعت-باقی-پاکستان-چھوڑ-کر-مری-میں-چل-ے-لگائے-صحافی-کی-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org