QR CodeQR Code

اسٹیٹ بینک مادر پدر آزاد نہیں ہوگا، وزیر خزانہ

10 Jan 2022 13:21

وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک پر حکومت پاکستان کا کنٹرول برقرار رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک مادر پدر آزاد نہیں ہو گا، حکومت کا کنٹرول رہے گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا فیض اللہ کموکا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کمیٹی کو اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک پر حکومت پاکستان کا کنٹرول برقرار رہے گا، حکومت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نام نامزد کرے گی، بورڈ ارکان کے تقرر کی منظوری کا اختیار بھی حکومت کے پاس ہوگا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان مادر پدر آزاد نہیں ہوگا، آئی ایم ایف نے کہا کہ آپ اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لیں گے، حکومت نے ویسے بھی ڈھائی سال سے مرکزی بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا، البتہ پہلے سے 7 ہزار ارب روپے قرضے کا حجم موجود ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مارچ میں 50 کروڑ ڈالر کے بدلے بعض سخت شرائط مانی گئیں، تاہم موجودہ بل اس سے بہت حد تک مختلف ہے، روپے کو مصنوعی طریقہ سے روک کر 60 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 972829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972829/اسٹیٹ-بینک-مادر-پدر-آزاد-نہیں-ہوگا-وزیر-خزانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org