0
Monday 10 Jan 2022 13:50

عدالتی حکم پر اسلام آباد میں این ایل سی بلاکس کی غیر قانونی فیکٹری بند

عدالتی حکم پر اسلام آباد میں این ایل سی بلاکس کی غیر قانونی فیکٹری بند
اسلام ٹائمز۔ وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) نے اسلام آباد میں نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) بلاکس کی غیر قانونی فیکٹری بند کرا دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ای الیون کے علاقے میں جھگیوں سے متعلق سی ڈی اے کی کارروائی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی معاونین عدنان حیدر رندھاوا، عمر اعجاز گیلانی اور دانیال حسن عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ سی ڈی اے نے عدالت کو آگاہ کر دیا کہ ای الیون میں این ایل سی بلاکس کی غیر قانونی فیکٹری بند کرا دی۔ سی ڈی اے وکیل نے کہا کہ این ایل سی کی بلاک فیکٹری کو نوٹس کیا تھا فیکٹری بند کر دی گئی ہے، فیکٹری کی مٹیریل مشینری کو بھی این ایل سی حکام وہاں سے ہٹا رہے ہیں، ہم نے انہیں این او سی نہیں دیا تھا طاقتور لوگ ہیں انہوں نے خود سے بنا لی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو حکم دیا کہ جھگیوں والوں کی خواہش کے مطابق سردیوں میں جگہ خالی نا کرائی جائے، ماسٹر پلان کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کل بتائیں کم آمدنی والوں کے لیے کیا اسکیم لائی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 972841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش