QR CodeQR Code

مری کو ضلع بنانے کی تجویز

10 Jan 2022 17:43

نیا نام ضلع کوہسار تجویز کیا گیا ہے۔ ضلع کوہسار کی حد بندی کیلئے بورڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب کرلی گئیں ہیں۔ کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی بھی ذمہ دار ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کو ضلع بنانے کے احکامت جاری کر دئیے ہیں، جس کے مطابق مری کا نیا نام ضلع کوہسار تجویز کیا گیا ہے۔ ضلع کوہسار کی حد بندی کے لئے بورڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب کرلی گئیں ہیں۔ کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی بھی ذمہ دار ہوگی۔ دوسری جانب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مری واقعہ کی انکوائری کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، کوتاہی یا غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہوگا، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ، بارشوں اور دیگر واقعات کی وجہ سے عمارتیں گرنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 972882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972882/مری-کو-ضلع-بنانے-کی-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org