QR CodeQR Code

وحدت یوتھ پاکستان کے رضا کاروں کی مری میں امدادی سرگرمیاں

10 Jan 2022 19:03

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رضا کاروں کو ہدایت کی کہ سیاحوں کے بحفاظت مری سے انخلاء کیلئے کارکنان انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی معاونت کریں۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر وحدت یوتھ پاکستان کی جانب سے مری میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رضا کاروں کو ہدایت کی کہ سیاحوں کے بحفاظت مری سے انخلاء کیلئے کارکنان انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی معاونت کریں۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر کارکنان برف میں پھنسے ہوئے شہریوں کی امداد کیلئے مری پہنچ گئے ہیں۔

سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز بہشتی کے مطابق وحدت یوتھ پاکستان کے جوان مری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کیلئے گرم بستر، خوراک اور پانی مہیا کر رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل اسلام آباد سید ظہیر نقوی کے مطابق امدادی سرگرمیوں میں حصّہ لینے والے وحدت یوتھ کے دستے راولپنڈی، اسلام آباد اور مری کے ڈسٹرکٹ یوتھ کارکنان پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کٹھن گھڑی میں شہریوں کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 972890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972890/وحدت-یوتھ-پاکستان-کے-رضا-کاروں-کی-مری-میں-امدادی-سرگرمیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org