0
Monday 10 Jan 2022 19:50

بھارت میں کورونا کا قہر، ایک دن میں 1.79 لاکھ کیسز ظاہر

بھارت میں کورونا کا قہر، ایک دن میں 1.79 لاکھ کیسز ظاہر
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 1 لاکھ 79 ہزار 723 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو گزشتہ 225 دنوں میں روزانہ رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ بھارت میں انفیکشن کے کُل معاملات 3 کروڑ 57 لاکھ ہزار 07 ہزار 727 ہوگئے ہیں۔ وہیں کورونا انفیکشن سے 146 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 4 لاکھ 83 ہزار 936 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 46569 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ جبکہ ملک میں اب بھی 723619 ایکٹو کیسز ہیں۔ اب تک 34500172 مریض اس انفیکشن کو شکست دے چکے ہیں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق کل بھارت میں کورونا وائرس کے لئے 1352717 نمونوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ کل تک کل 691575352 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 1519405951 افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 972894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش