0
Monday 10 Jan 2022 19:14

پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا

پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے امن کا دُشمن ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد خراسانی مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ترجمان دہشت گرد محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا۔ دہشت گرد محمد خراسانی تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان تھا اور اس کا اصل نام خالد بلتی تھا، محمد خراسانی میرانشاہ میں دہشت گردی کا مرکز چلا رہا تھا۔ آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیا تھا، وہ شاہد اللہ شاہد کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا تھا۔

محمد خراسانی معصوم عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، وہ ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں بھی مصروف تھا اور ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹی پی دہشت گرد محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا اشارہ بھی دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 972895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش