0
Monday 10 Jan 2022 19:29

عوام پر زبردستی زرداری نظام مسلط کیا جارہا ہے، سردار عبدالرحیم

عوام پر زبردستی زرداری نظام مسلط کیا جارہا ہے، سردار عبدالرحیم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم کہا ہے کہ سندھ دشمن بل احتجاج کے ساتھ متبادل بلدیاتی بل بھی تیار کردیا ہے جو جلد اسیمبلی میں پیش ہوگا، اتحادی جماعتوں سے مل کر بھرپور احتجاج کریں گے، حکمرانوں کے خلاف اب احتجاجی تحریک شروع ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنکشنل لیگ ہاؤس میں کراچی زون رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں فنکشنل لیگ سندھ کے نائب صدر سردار شیر محمد رند، فنکشنل لیگ سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری مسرور چاچا، کراچی کے کنوینر بیریسٹر ارشد شر بلوچ، نعیم سجاد، سر احمد علی سمیت رابطہ کمیٹی کے میمبران، ضلعی صدور جنرل سیکریٹریز اور سینئر نائب صدور نے شرکت کی۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ عوام دشمن بلدیاتی بل عوام پر زبردستی زرداری اینڈ کمپنی مسلط کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ہمارے تحریک کی شروعات ہوگی، بڑے سیاسی جلسے بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس کالے قانون کے ذریعہ سے عوام سے ان کا آئینی حق چھیننا چاہتی ہے، آئین میں  وفاقی، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مقامی حکومتوں کو واضع اختیار دیئے گئے ہیں مگر پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ اختیار نچلی سطح تک جائیں، سندھ حکومت مقامی حکومتوں کو بے اختیار کرکے بجٹ ہڑپ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری سندھ کے عوام کے لئے دشمن بل ہے۔ سردار عبدالر حیم نے مزید کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شہر میں ترقیاتی کاموں پینے کا صاف پانی نوجوانوں کو روزگار نہیں فراہم کرنا اور دیگر عوامی مسائل کے حل کے بجائے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں، مقامی حکومتوں کا فعال ہونا عام شہری کے لیے تمام ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 972897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش