0
Monday 10 Jan 2022 21:02

صہیونیوں نے قدس شریف میں عیسائی موجودگی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، پیٹریارک تھیوفیلس سوم

صہیونیوں نے قدس شریف میں عیسائی موجودگی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، پیٹریارک تھیوفیلس سوم
اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں عیسائی آرتھوڈوکس اسقف پیٹریارک تھیوفیلس سوم (Patriarch Theophilos III - Patriarch of the Holy City of Jerusalem, all Palestine and Israel) مغربی میڈیا میں شائع ہونے والے اپنے ایک کالم میں فلسطین میں جاری غاصب صہیونیوں کے مظالم سے پردہ اٹھایا ہے۔ عرب ای مجلے لبنان24 کے مطابق انگریزی اخبار دی ٹائمز میں چھپنے والے اپنے مقالے میں تھیوفیلس سوم کا لکھنا تھا کہ اسرائیلی صیہونی، قدس میں عیسائیوں کی موجودگی کے لئے خطرہ بن گئے ہیں جبکہ ان کا مقصد قدس شریف سے عیسائیوں کو بھی نکال باہر کرنا ہے درحالیکہ قدس ایک ایسا شہر ہے کہ جہاں تینوں آسمانی مذاہب یہودیت، عیسائیت اور اسلام کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ فلسطینی اسقف نے لکھا کہ قدس میں ہماری موجودگی کو خطرہ لاحق ہے، انتہاء پسند صہیونیوں کے ہاتھوں ہمارے کلیسا محفوظ نہیں، عیسائی برادری کو آئے روز انتہاء پسند صہیونیوں سے رنج ملتا ہے، ہمارے بھائی بہن آئے روز صیہونیوں کی نفرت کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں، غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے ہمارے کلیساؤں کو آئے روز مسمار کیا جاتا ہے اور ہمارے علماء کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ ایک اسرائیلی عدالت نے 26 دسمبر 2021ء کے روز ہی قدس شریف میں رائج صیہونی قوانین کی خلاف ورزی پر اسقف تھیوفیلس سوم کو سزا سئائی تھی کہ وہ جرمانے کے طور پر 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر یہودی فنڈ (Jewish Domestic Fund) میں جمع کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 972901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش