QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کابینہ کا اجلاس منگل کے روز طلب

10 Jan 2022 21:15

صوبائی کابینہ کے 15 ویں اجلاس میں تین ایجنڈے رکھے گئے ہیں جن میں سرفہرست ریوائز شیڈول ریٹس ہے۔ کابینہ اجلاس کا دوسرا ایجنڈا ڈومیسٹک کامرس اینڈ ٹریڈ پر گلگت بلتستان کی سٹریٹجی جبکہ تیسرا ایجنڈا محکمہ جنگلات میں کنٹی جنٹ چوکیداروں کی بھرتی کا معاملہ شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کابینہ کا اجلاس منگل کے روز طلب کر لیا گیا۔ صوبائی کابینہ کے 15 ویں اجلاس میں تین ایجنڈے رکھے گئے ہیں جن میں سرفہرست ریوائز شیڈول ریٹس ہے۔ نظرثانی شدہ ریٹس کی منظوری کی صورت میں یہ ٹھیکیداروں کیلئے بڑی خبر ہوگی۔ گلگت بلتستان کے ٹھیکیداروں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ جی بی میں 2012ء کے شیڈول ریٹس کے تحت ترقیاتی کام ہو رہا ہے۔ دس سال پرانے ریٹس پر کام مشکل ہے اس لیے اس پر نظرثانی کی جائے۔ کابینہ اجلاس کا دوسرا ایجنڈا ڈومیسٹک کامرس اینڈ ٹریڈ پر گلگت بلتستان کی سٹریٹجی جبکہ تیسرا ایجنڈا محکمہ جنگلات میں کنٹی جنٹ چوکیداروں کی بھرتی کا معاملہ شامل ہے۔ جی بی کابینہ کا اجلاس منگل کے روز گیارہ بجے چیف منسٹرز سیکرٹریٹ کے کانفرنس روم میں وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی زیر صدارت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 972903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972903/گلگت-بلتستان-کابینہ-کا-اجلاس-منگل-کے-روز-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org