0
Monday 10 Jan 2022 21:34

اسحاق ڈار کی سینیٹر شپ بحال

اسحاق ڈار کی سینیٹر شپ بحال
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اسحٰق ڈار کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسحٰق ڈار کی رکنیت بحال کی۔ اسحاق ڈار کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 29 جون 2018ء میں جاری کردہ نوٹیفیکشن واپس لے لیا، جون 2018ء سے جنوری 2022ء تک اسحٰق ڈار کی رکنیت معطل رہی۔ الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسحٰق ڈار کی رکنیت 9 مارچ 2018ء سے بحال کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ‏سپریم کورٹ نے اسحٰق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی تھی، ان کی بطور سینیٹر ممبرشپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع ختم ہوگیا تھا۔ ‏البتہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نئے آرڈیننس کے تحت 2 ماہ حلف نہ اٹھانے والے کی نشست خالی تصور ہوگی، ان کی جیت کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا، اس لئے اطلاق نہیں ہو رہا تھا، اسحاق ڈار نے پاکستان آکر حلف نہ اٹھایا تو نشست سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 972910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش