QR CodeQR Code

عوام اس نااہل حکومت سے تنگ آچکی ہے اور ان سے چھٹکارہ چاہتی ہے، جے یو آئی (ف)

10 Jan 2022 21:37

ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام کی خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد ملتان سمیت پورے پنجاب میں عوامی حمایت و تائید سے بلدیاتی انتخابات کے سرپرائز رزلٹ دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ مری حکومت کی نااہلی ہے سانحہ میں حکومتی بدانتظامی کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور ذمہ داران کو سزا ملنی چاہیے، بلدیاتی انتخابات میں ملتان سے ہر سطح پر مضبوط امیدوار کھڑے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ملتان کے امیر مولانا حبیب الرحمن اکبر، جنرل سیکرٹری زاہد مقصود قریشی، مفتی زبیر فاروقی، مولانا خضر حیات، محمد عرفان نے لطف آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کی خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد ملتان سمیت پورے پنجاب میں عوامی حمایت و تائید سے بلدیاتی انتخابات کے سرپرائز رزلٹ دیں گے، عوام اس نااہل حکومت سے تنگ آچکی ہے اور ان سے چھٹکارہ چاہتی ہے۔ اس حوالے سے تحصیل ملتان میں جمعیت علمائے اسلام کے تمام یونٹوں کو متحرک کیا جارہا ہے، اس موقع پر اعجاز ربانی، ندیم جاوید، مولانا محمد زاہد، محمد فیض رسول، محمد شاہد، سرفراز حسین، محمداسامہ، محمد ارشاد و دیگر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 972911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972911/عوام-اس-نااہل-حکومت-سے-تنگ-آچکی-ہے-اور-ان-چھٹکارہ-چاہتی-جے-یو-آئی-ف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org