QR CodeQR Code

سانحہ مری کے دلخراش واقعہ پر وزیراعظم کا بیان زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

10 Jan 2022 22:00

اپنے ایک بیان میں جے یو پی (نورانی) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب تک کوئی بڑا سانحہ رونماء نہیں ہوتا، حکمراں نیند سے بیدار نہیں ہوتے، مقامی انتظامیہ بے بسی اور بے حسی کی تصویر کشی کرتی ہوئی نظر آتی ہے، تفریحی مقامات پر اس قسم کے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث ہیں اور بیڈگورننس کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے سانحہ مری میں دو درجن سے زائد افراد کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مری حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، جب تک کوئی بڑا سانحہ رونما نہیں ہوتا، حکمراں نیند سے بیدار نہیں ہوتے، مقامی انتظامیہ بے بسی اور بے حسی کی تصویر کشی کرتی ہوئی نظر آتی ہے، تفریحی مقامات پر اس قسم کے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث ہیں اور بیڈگورننس کی طرف اشارہ کرتے ہیں، اس دلخراش واقعہ پر وزیراعظم کا بیان زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب محکمہ موسمیات نے برفانی طوفان اور سخت بارشوں کی پیشنگوئی کی تھی، اس کے باوجود بھی مقامی انتظامیہ نے سیاحوں کو ان مقامات پر جانے کی اجازت دی۔؟ اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہیئے، مری میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہاں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، نہ قانون کا احترام ہے، نہ ہی عوام کی داد رسی کیلئے کوئی انتظام، خان حکومت سانحہ مری کے متاثرین کیلئے فوری کارروائی کرے، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 972914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972914/سانحہ-مری-کے-دلخراش-واقعہ-پر-وزیراعظم-کا-بیان-زخموں-نمک-چھڑکنے-مترادف-ہے-صاحبزادہ-ابوالخیر-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org