0
Monday 10 Jan 2022 22:15

افغانستان، ننگرہار دھماکے میں 9 بچے جاں بحق، 4 شدید زخمی

افغانستان، ننگرہار دھماکے میں 9 بچے جاں بحق، 4 شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے مشرقی علاقے میں ایک زور دار دھماکے میں 9 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پھل فروش کا ٹھیلا اچانک دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ درجن سے زائد بچے ٹھیلے والے سے پھل خرید رہے تھے۔ دھماکے میں 9 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکا ریڑھی کے زمین میں دبے مارٹر شیل سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دو دہائیوں سے جاری جنگ کے دوران افغانستان میں مختلف گروپوں نے بارودی سرنگوں کا جال بچھائے جب کہ تباہ ہونے سے بچ جانے والے کئی مارٹر شیلز جگہ جگہ زمین تلے دبے ہوئے ہیں۔ ایسی بارودی سرنگوں اور مارٹر شیل کا زیادہ شکار بچے ہوتے ہیں جو انھیں کھلونا سمجھ کر کھیلنے لگتے ہیں اور حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 972916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش